عالمی برادری پاکستان کی فاشٹ حکومت کا بائیکاٹ کرے: فواد چودھری


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی فاشسٹ حکومت کا بائیکاٹ کرے۔ شہباز شریف دنیا بھر میں گھومتے پھر رہے ہیں، دنیا انہیں ویزے جاری نہ کرے۔ شہباز شریف کے ویزے اسی طرح مسترد کئے جائیں جیسے بھارتی وزیراعظم مودی کے ہوتے تھے۔ موجودہ حکومت کے خلاف ہر عالمی فورم پر جائیں گے۔ اس حکومت میں تو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن