اسلام آباد(صلاح الدین خان )موبائل کمپنیوں کیخلاف مختلف شکایات پر پی ٹی اے کی جانب سے 138.9ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ذرائع کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کیخلاف سال2022 کے دوران صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے سیکیورٹی ایشوز ، کمزور سگنل ناقص سروس، ٹاوز کی کمی، سمز کی غلط ٹرانسفرز،سیل شدہ سمز کے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر138.9ملین روپے کے جرمانے کیئے گئے اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کسی شکایت پر پوری تحقیقات کی جاتی ہیں فریقین کا موقف سنا جاتا ہے(پی ٹی اے) بطور ریگولیٹری اتھارٹی ثبوت و شواہد کی روشنی میںمعاملے کو دیکھ کر پھرکارروئی کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ شکایت فیک تو نہیں ہے ۔
موبائل کمپنیوں کیخلاف مختلف شکایات ،پی ٹی اے کی جانب سے بھاری جرمانے
Feb 19, 2023