بھارت نے روس سے سستا پٹرول خریدنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے 

Feb 19, 2023


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے گزشتہ ماہ جنوری میں ریکارڈ مقدار میں روس سے پٹرول درآمد کیا جو اس کی مجموعی ضرورت کا 27 فیصد تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اب روس سے پٹرول خریدنے والا ایک بڑا ملک بن گیا۔ جس کی جنوری میں روسی تیل کی درآمدات 1.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ بھارت کے روس سے سستا پٹرول خریدنے کے باعث اب اس کی خلیجی ممالک سے خام تیل کی خریداری میں 84 فیصد تک کمی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کی طرف سے درآمد کیے گئے 5 ملین بی پی ڈی خام تیل کا تقریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔ بھارت اس وقت تیل کی درآمدات میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلیجی ممالک سمیت پٹرول برآمد کرنے والے دیگر ممالک بھارت کو خصوصی توجہ بھی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں