بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے اپنے پہلے کمپیوٹنگ سینٹر"بیجنگ ایسنڈ اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر" کا آغاز کیا ہے تاکہ شہر کی ذہین کمپیوٹنگ طاقت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔اس مرکز کی بنیاد مشترکہ طور پر مین توگوضلعی حکومت، زیڈجی سی گروپ اور ہواوے نے رکھی تھی۔یہ مرکز ایسنڈ اے آئی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر پر مبنی کمپیوٹنگ پاورسروسز، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کو فراہم کرتا ہے۔