ریوڈی جنیرو (این این آئی) برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6سینٹی میٹر دم تھی۔ بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساو پالو کے گرینڈاک چلڈرن ہسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دم کو3 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دنیا بھر میں اس قسم کے اب تک200 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔