کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،مولانا ملک غلام عباس ،زین رضا ،فرحت عباس،سیمت دیگر ذمہ داران نے کراچی پولیس چیف کے دفترپر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر متواتر حملے دہشتگردوں کے نیٹ ورک مضبوط ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز ضروری ہے۔خیبر پختونخواہ کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلی جنس اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا ہے ملک پھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔
ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف دوبارہ آپریشن ناگزیر ہوگیا ،ایم ڈبلیو ایم
Feb 19, 2023