کراچی دہشتگردی  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا ری ایکشن ، یاسر خان ببر


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یاسرخان ببر نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنے سیکورٹی اداروںکے ساتھ کھڑی ہے ایسے واقعات ملک وقوم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا ایکشن ہے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے ردعمل میں طالبان نے دہشتگردی کی دھمکی دی تھی ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، محترمہ فریال ٹالپر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کا نوٹس لیا ہے اور واقعے کی پوری رپورٹ طلب کر لی ہے، ان خیالات کااظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، یاسرخان ببر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے  خلا ف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں کسی اور ملک نے نہیں دیں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحومین کو صبر جمیل عطا کرے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت عطا کرے،دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں و افسران کی شہادت پر دکھ ہوا ، وقت آگیاہے کہ قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے ، پشاور حملے کے تین ہفتوں بعد کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد مسلسل ہماری سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ واقعہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ملک دشمن عناصر نے کراچی کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، کراچی میں دہشتگردی سے پورے ملک متاثر ہوتا ہے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کو سندھ پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوانوں اور افسران نے نہایت بہادری کے ساتھ ناکام بنایا اور تمام دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا ،سندھ حکومت کراچی کی ترقی اور بہتری کے لیئے نہایت تیزی سے اقدامات کر رہی ہے اور کراچی میں پی ایس ایل کے میچوں کا انعقاد ملک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن مختلف سازشوں اور گھٹیا حربوں سے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں لیکن نہ تو قوم خوفزدہ ہوگی اور نہ ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزائم میں کوئی کمی آئیگی ، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائی کو خود مانیٹر کیا اور مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے وزیراعلیٰ سندھ کراچی سمیت پورے صوبے کے امن و امان کے لیئے جامع اقدامات کررہے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف سندھ حکومت زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے، سندھ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو کراچی پولیس چیف دفتر میں دہشتگردوں کے حملے کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن