کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس ہیڈ آفس پر حملہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور حملے کے بعد کراچی میں جو حملہ ہوا اسکی لہر کو سیکورٹی ادارے کے جوان جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اسلم خٹک نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ریاست پر حملہ ہے اس پر پوری قوم اور ریاستی ادارے ایک پیچ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے ملک و قوم کے دفاع کے حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم اپنے تمام شہداں کو زخمیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ہم سب ایک زبان ہے کہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے کم نہیں کرسکتے پوری قوم اپنے ریاستی اداروے کے پشت پر کھڑی ہے اور ان شا اللہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ایک بار دوبارہ پاکستان جیتے گا۔