کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پرحملے کی شدید مذمت پولیس ورینجرزاہلکاروں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غیروں کے اشاروں اور نام نہاد دہشتگردی کے خاتمے کے نام پرملک کو میدان جنگ بنانے کی پالیسی کاخمیازہ بدترین اقتصادی بحران اوردہشتگردی کی صورت میں پوری قوم تاحال بہگت رہی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اللہ کا انعام اورشہداء کی امانت ہے ان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا پوری قوم کی ذمے داری ہے۔ملکی سیاسی ، معاشی حالات میں پشاور کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ پاکستان دشمنی اور اس کو کمزور کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ اصل سازشی کرداروں کو گرفت میں لیں۔افغانستان میںعبرت ناک امریکی شکست کے بعد اب پاکستان میں بھارتی فنڈنگ سے جو رنگ برنگے گروپس کام کر رہے ہیں، ملکی سالمیت کے لیے ان پر گرفت کرنی ہوگی۔صوبائی امیرنے کراچی سمیت ملک میں قیام امن اوردہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پولیس فوج ودیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیوں واقدامات کی تحسین کرتے ہوئے واقعہ میں پولیس ورینجرزشہداء خاندانوں سے اظہار ہمدردی،لواحقین کو صبرجمیل اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
حملہ پاکستان دشمنی ‘ملک کمزور کرنے کی گھنائونی سازش ‘محمدحسین محنتی
Feb 19, 2023