معاشی مشکلات ،دہشت گردی چیلنج بنتی جارہی،حاجی حنیف طیب 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے اپنے ایک بیان میں کراچی پولیس ہیڈکوارٹرمیںدہشت گردوں کا حملہ کی شدیدالفاظ مذمت کی،انہوںنے کہاکہ کراچی پولیس اوررینجرزنے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کیلئے ہمت وجرأت،بہادری کا مظاہرہ کرکے ان کے انجام تک پہنچایا،پوری قوم اُن کی بہادری پر فخر کرتی ہے۔واقعہ میں شہیدہونے والے افسران کوسلام پیش کیا،زخمیوں کیلئے شفایابی کی دعاکی۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ چندروزکے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونالمحہ فکریہ ہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے دہشت گردی کی لہرکو خطے کے امن کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی سلامتی اورامن وامان کیلئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاناچاہیے،اس بات کو بھی نظر اندازنہیں کیاجاناچاہیے کہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتاہے ،یہ بات بھی لمحہ فکریہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر جس طر ح عمل درآمدہوناچاہیے تھا وہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں،معاشی مشکلات اوردہشت گردی ملک کیلئے سب سے بڑاچیلنج بنتاجارہاہے،ملک کے چاروں صوبوں دہشت گردی کے واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایاجارہاہے لیکن سیاسی جماعتیں اس مسئلہ کے حل کیلئے سرجوڑکربیٹھنے کو تیارنہیں اُن کی توجہ کامرکز ایک دوسرے پرسنگین الزام تراشی کرنا ہے۔حاجی حنیف طیب نے حکومت اوراپوزیشن جماعتوں سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پرزوردیااورکہاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے حکومت سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...