پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہا ر کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر مذہب اور فرقے کے لوگ رہتے ہیں اور اگرکوئی اسے ہندو ملک بنایا چاہتا ہے تو وہ دراصل ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دارالحکومت پٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنانا ہرگز ممکن نہیں ہے اور ہمیں صرف اور صرف گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر ہی چلنا چاہئیے اور اگر ہم اور کوئی راستہ اختیار کیا تو یہ بڑی تباہی کا باعث ہوگا۔
وزیر اعلٰی بہار