اوورسیز پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں:امجد ملک


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے چیف کوآرڈینیٹر برائے انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیااس دور ان چند گزارشات بھی پیش کیں جن میں گلف میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی موجودگی میں نائیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فون کی ٹیکس فری سہولت ، پاکستان کرکٹ بورڈ طرز پر اوورسیز فاو¿نڈیشن کا اپنا بورڈ تشکیل دینے کی درخواست اور 80 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائندگی ، جائز مطالبات کا فوری حل اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا ۔ 
امجد ملک

ای پیپر دی نیشن