کے پی او حملہ: سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جامشورو میں کارروائی

کراچی پولیس آفس پر حملے کے معاملے پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  کی ٹیم سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع  پر جامشورو  پہنچ گئی۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کی گئی ہیں جس کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ سہولت کاروں کے حوالے سے ٹیکنیکل بنیادوں سے ملنے والی معلومات پر جامشورو میں کارروائی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایک ہلاک دہشت گرد کے لکی مروت میں آبائی علاقے میں بھی کارروائی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن