خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے لیکچرار جاں بحق ہوگئے۔پشاور پولیس کے مطابق چوکیدار اور انگریزی کے لیکچرار کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران چوکیدار نے فائرنگ کر کے لیکچرار کو قتل کیا۔پولیس نے مقتول لیکچرار بشیر خان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ترجمان اسلامیہ کالج پشاور کے مطابق چوکیدار کے ساتھ پہلے سے لیکچرار کا جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر لیکچرار کو قتل کر دیا۔اسلامیہ کالج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتول لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے۔