کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کیخلاف 2 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے

کراچی:  کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے۔کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کر رہے ہیں ۔

کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن