آر پی او راولپنڈی 14 روز کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے 

Feb 19, 2024

لاہور‘ راولپنڈی (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی بیرون ملک 14 دن کی رخصت پر جانے کے معاملے بارے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے قبل از انتخابات 17 جنوری 2024ء کو 14 روز کی بیرون ملک رخصت کی درخواست دی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کو اس حوالے سے باقاعدہ سمری 30 جنوری کو بجھوائی گئی تھی، حکومت پنجاب نے سمری کی سفارشات کے تحت آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی 14 روز کی رخصت منظور کر لی تھی۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی 18 فروری تا 02 مارچ بیرون ملک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آر پی او راولپنڈی کی رخصت30 جنوری کو منظور کی گئی اور31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ مثبت انداز میں چلتے ہوئے غیر ضروری تنازعات سے باز رہیں، نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آر پی او راولپنڈی ایک محنتی کیریئر آفیسر ہونے کے ناطے ہماری عزت کے مستحق ہیں۔

مزیدخبریں