سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت پسند رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے نریندر مودی کے مقبوضہ جموں کشمیر کے جموں کے دورے کی مخالفت میں مکمل ہڑتال کرنے اور یوم سیاہ منانے کی اپیل کی۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری اس دن کو مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں، مودی کا جموں دورہ 20 فروری متوقع ہے۔اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں کشمیریوں سے مودی کے مقبوضہ جموں کے طے شدہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے اور یوم سیاہ مبانے کی اپیل کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگائے جائیں گے۔ مقبوضہ جموں وادی میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کردیا ہے۔ جمعرات کے روز سے ہی تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی کے گھر پر چھاپے مارکر ہراساں کیا جارہا ہے۔اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی کا کہنا ہے کہ مودی کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، بھارت نے کشمیر میں ظلم وستم کی تمام حدیں پار کر دیں، کشمیری کبھی سرنڈر نہیں کریں گے، تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہوں گی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہجموں کے دورے پر مقبوضہ کشمیر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا، وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی۔ جگہ جگہ فوج کے پہرے، خار دار تاریں لگا کر راستے بند کر دیئے گئے، نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ کشمیریوں نے وادی میں مودی کی 20 فروری کی آمد پر مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منائیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھا کر دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کر رہا ہے، کشمیریوں نے بھارتی حکومت کی سازش کو ہر وقت ناکام بنا دی، ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی جس کا مقصد نام نہاد بھارتی سرکار کو کھلا پیغام دینا ہے کہ کشمیری آزادی کے مطالبے سے کبھی دست بردار نہیں ہوں گے اور تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر آسانی سے نہیں بیٹھیں گے