اسلام آباد(وقائع نگار+خبرنگار+این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان بالا کا الوداعی اجلاس آج 19 فروری کو طلب کرلیا ہے سینٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے اعلامیے بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 54 کے شق 1 میں دیے اختیارات کے تحت صدر عارف علوی نے آج بروز پیر دوپہر 3 بجے سینٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینٹ ارکان الوداعی تقریر کریں گے۔آئین پاکستان کے مطابق سینٹ کے نصف ارکان کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔