جن سے امید ہو ان کو ہی لایا جاتا ہے، اب سڑکوں پر نکلیں گے: فضل الرحمن

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اب احتجاجی سیاست ہو گی اور سڑکوں پر نکلیں گے۔ فضل الرحمان نے کہا  جن سے امیدیں ہوتی ہیں ان کو ہی لایا جاتا ہے، اب فیصلے میدان میں ہوں گے، یہ ایک سنجیدہ فیصلہ ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے صاف اور شفاف انتخابات کا ماحول پیدا ہوگا، انہوں نے کہا  میرا اور آپ کا بہت سخت اختلاف ہے۔ انتخابی نتائج مسترد کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں، دھاندلی ماضی میں بھی ہوئی ہے اور موجودہ الیکشن میں بھی ہوئی، مجھے افسوس ہے دوسرا الیکشن ہے جو متازعہ ہو گیا، کچھ لوگ بند کمروں میں نتائج طے کر لیتے ہیں۔ عوام کے رسپانس کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن