لاہور(نامہ نگار)پولیس چوکی گلدشت ٹاؤن نے مقابلے کے بعدایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا ہے۔ شہری فضل الرحمن نے ریسکیو15پر کال کی کہ 2 ڈاکو گن پوائٹ پر مجھ سے میرا پرس اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے بسم اللہ چوک پر تیز تیز بھاگتے ہوئے دو افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ان ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔جسے گرفتار کر لیاگیا ہے زخمی ڈاکو سے چھینا گیا پرس، شناختی کارڈ، پستول برآمدکر لیادوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا ہے۔زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس مقابلہ‘ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘ساتھی فائرنگ کرتے فرار
Feb 19, 2024