لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کے مراحل مکمل ہونے سے قبل ہیجان کی کیفیت ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ موجودہ نازک ترین حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کمشنر راولپنڈی کے بغیر ثبوت الزامات انتہائی مضحکہ خیز ہیں جس کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان ہرگز سیاسی افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ،جس جماعت یا امیدوار کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
کمشنر راولپنڈی کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ، سختی سے نوٹس لیا جائے:اشرف بھٹی
Feb 19, 2024