پیداوای لاگت بڑھنے سے برآمدات متاثر ہو رہی ہیں:طارق محمود میو

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر وسابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ ہونیوالے اضافے سے نہ صرف غریب طبقات پس گئے ہیں بلکہ پیداوای لاگت بڑھنے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز پر ٹیکسز کی صورت میں وصول کئے جانیوالے اپنے منافع میں کمی کرے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں 30سے40فیصد کمی کر کے اسے کم از کم 2 سال کیلئے منجمد کیا جائے۔ بے پناہ وسائل رکھنے اور وسائل نہ رکھنے والوں سے ایک ہی شرح سے ٹیرف وصولی کے فارمولے کو تبدیل کیا جائے۔ چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کیلئے بجلی اور گیس کے ٹیرف میں 50فیصد تک کمی کی جائے اور جو وسائل رکھتے ہیں۔ ان سے اس کے مطابق وصولی کی جائے۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام نہ آیا تو خدا نخواستہ آنیوالا وقت انتہائی بھیانک ہے اور کوئی بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ اپیل ہے کہ غریب طبقات کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پڑنے والے بوجھ سے متاثر نہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...