فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور نہر کے قریب نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو چائے میں زہریلی چیز ملا کر پلا دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کی جیب سے رقم اور موبائل غائب۔اجنبی 40سالہ شخص خان پور نہر کے قریب واقع ہوٹل پر چائے پینے کیلئے آیا تو یہاں پر نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر جیب صاف کرکے فرار ہو گئے اور اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ہوٹل پر ہی چھوڑ دیا ۔ اطلاع پر ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ پولیس کو بیان دینے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا۔فیکٹری ایریا پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر دی تا ہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔