بھارت نے انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ میچ 434رنز سے ہرا دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 434 رنز سے شکست دیکر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 557 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مارک ووڈ 33 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بین فوکس اور ٹام ہارٹلی نے 16، 16 رنز بنائے۔ بین سٹوکس نے 15 اور زیک کراؤلی نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں۔بھارت کے رویندرا جدیجہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو 2 روی ایشون اور جسپریت بمرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 445 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 319 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ بھارت نے یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 430 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ پہلی اننگز میں سنچری اور مجموعی طور پر میچ میں 7 وکٹیں لینے پر رویندرا جدیجہ کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...