لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماسٹر کلاس بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں بڑا ریکارڈ بنا دیا۔رنز کی مشین بابراعظم نے پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔بابراعظم پی ایس ایل میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔دائیں ہاتھ کے بیٹرنے 42 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔