حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں بھوبڑا میں دوبچوں کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ ارشد محمود کی ہمشیرہ مطلوب بی بی بیوہ غلام شبیر جو کہ دوبچوںکی ماں تھی ۔جاوید اقبال جو اسکا پھوپھی زاد تھا اور ایک آوارہ اور اوباش قسم کا آدمی تھا وہ دویوم قبل مطلوب بی بی کے گھر آیا خاتون نے گھر آنے سے منع کیا ۔ گذشتہ رات ملزم اسی رنجش پر گھر میں داخل ہوکر ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں مطلوب بی بی جاںبحق ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔