نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)جرائم پیشہ عناصر کی موجیں لگ گئیں، مین شاہراؤں پر ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ،شہریوں لاکھوں روپے ، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ مریدکے نارووال روڈپر کندووال کے قریب ناکہ لگائے 7 ڈاکوؤں نے منگنی کی تقریب سے واپس جانے والی فیملی کو 7 لاکھ روپے، زیورات وموبائل فونز سے محروم کر دیا ۔ بدوملہی کے رہائشی شبیرحسین سے گندووال کے قریب ناکہ لگائے سرکاری اہلکاروں کا روپ دھارے 7 ڈاکوؤں نے 7 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے ۔