سیف سٹیز کے منصوبوں سے امن و امان ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا:ماہرین

Feb 19, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پنجاب سمیت ملک بھر میں بننے والے سیف سٹیز کے منصوبوں کے تمام ڈیٹا کو آپس میں مربوط کر کے اس کا سکیورٹی کے تناظر میں صوبائی اور وفاقی سطح پر بہترین استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیف سٹیز کے منصوبوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی جس سے پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ معیشت میں کردار ادا کرنیوالے بڑے شہروں میں ان منصوبوں کو بر ق رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر سیف سٹیز منصوبوں کے ماہر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کے سرپرست اور ایس آئی گلوبل کے سی ای او نعمان سعید نے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئے بننے والے سیف سٹیز کو پہلے سے بنے ہوئے سیف سٹیز اور اس کے بعد پاکستان کے دوسرے صوبوں میں بننے والے سیف سٹیز کے ساتھ مربوط کر دیا جائے اور اس کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مرحلے پر ہی خیال رکھا جانا چاہیے جس سے مزید سرکاری وسائل خرچ نہیں ہوں گے۔ 

مزیدخبریں