حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نومنتخب آزاد رکن صوبائی اسمبلی چودھری ضمیر الحسن بھٹی نے کہا ہے عوام کی خدمت،فلاح و بہبود،علاقہ کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میرا مشن ہے۔میرے حلقہ کے عوام نے مجھ پر جس اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داری سونپی ہے میں اپنے ووٹرز،سپورٹرز کا بے حد مشکور و ممنون ہوں۔ خدمت کا یہ سفر جاری رکھوں گا۔سیاسی،سماجی شخصیت و چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد چودھری امجد پرویز چٹھہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے موقعہ پر نو منتخب ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ہمارا خاندانی مشن ہے اور میں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دونگا ۔ عوام کو تعلیم،صحت،میونسپل سروسز جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی، روزگار کی فراہمی میرا مشن ہے:ضمیر الحسن
Feb 19, 2024