گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن(ریسکیو 1122)سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا دورہ کیا،چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلع کے ریسکیو افسران کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااسکے علاوہ انہوں نے سٹاف کا ٹرن آوٹ، ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ احسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا اور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
گوجرانوالہ:ڈویژنل ایمرجنسی افسر کمال عابدکا ریسکیو 1122 کا دورہ
Feb 19, 2024