موجود ، سابق حکمران مہنگائی بیروزگاری بدحالی کے ذمہ دار :ضیاالدین انصاری

Feb 19, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے کہا ہے کہ موجود اور سابق حکمران مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ بجلی ، پٹرول ، گیس اور بڑھتی مہنگائی اور بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی۔ دھونس دھاندلی والے الیکشن نے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پوری قوم نے الیکشن کمشنر پاکستان اور اداروں کے الیکشن کو مسترد کیا۔  ہرصوبے اور شہر میں انتخابی دھاندلی کے ثبوت قوم کے سامنے لائے گئے۔ 47 فارم میں من مرضی کے نتائج قوم کے سامنے پیش کیے گئے جن کو مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ساتھ لاہور، کراچی ،اسلام آباد ، خبیر ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں ناروا سلوک کیا گیا۔ عالمی سٹیبلشمنٹ اور پاکستان میں ان کے اعلیٰ کار نہیں چاہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کو ئی بات کرے۔ 

مزیدخبریں