لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی روایتی ہٹ دھرمی میں نہ مانوں والی سیاست کو چھوڑنا ہوگا اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا افسوس کا مقام کہ آج پی ٹی آی کی وجہ سے اس وقت ملک ایک سیاسی طور پر ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہوچکا ہے۔ اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے جس کو کے پی کے میں ہونیوالی دھاندلی نظر نہیں آتی لیکن جہاں سے وہ عبرتناک طریقے سے ہار جائیں تو شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔ ایسا نہیں چلے گا ۔