شیخوپورہ:تہنیت بخاری کی تعیناتی کے بعد کارکردگی میں بہتری

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ایڈمنسٹر یٹرمیونسپل کمیٹی شیخوپورہ تہنیت بخاری کے دور تعیناتی میں میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی بلڈنگ برانچ کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس دوران غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں70 سے زائد مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ مختلف آپریشن کے دوران20عمارات کوسر بمہراور6سے زائد عماراتوں کو جزوی طورپرمسمارکردیاگیا ہے۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں میونسپل کمیٹی کو 10کروڑکی خطیررقم حاصل ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سیدہ تہنیت بخاری کاکہنا ہے کے شہر میں کوئی عمارت بلا منظوری نقشہ تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...