قصور (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوتھی مرتبہ منتخب ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن)اپنے ہم خیالوں کے ساتھ مل کر آسانی کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں بھی (ن) لیگ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ (ن) لیگ کی حکومت بننے کے بعد ملک میں دوبارہ ترقی کا عمل تیز ہو گا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے مخلوط حکومت بنانے کے لیے دیا جانے والا عندیہ ملک کی عین ضرورت کے مطابق ہے۔عوام نے مسلم لیگ ( ن ) کو جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ (ن) لیگ ہی اس ملک کی بڑی جماعت ہے۔