شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے نگراں حکومت نے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر حکمراں عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، خدارا عوام کی حالت پر رحم کیا جائے۔ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔موجودہ حکمران ملک دوست نہیں بلکہ عوام کے کھلے دشمن نظر آتے ہیں۔نگران حکومت نے اقتدارچھوڑنے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضا فہ کرکے عوام دشمنی کا عملی ثبوت فراہم کیاہے ہم نگران حکومت کے اس فیصلے کی بھر پورمذمت کر تے ہیں۔