شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ومعروف قانون دان چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی چال بازیوں کا شکار نہ کیا جائے ،پاک وطن کوئی تجربہ گاہ نہیںبلکہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے قوم پر مہنگائی کا بم تو گرادیا گیا ہے اور اب نئی آنے والی حکومت ان مصنوعات کی قیمتوںمیںمعمولی کمی کرکے اپنی واہ واہ بنائیگی ملکی سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے قوم مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہے انتخابات میں 300 یونٹ بجلی فری ،گیس ،پٹرولیم کی قیمتوںمیںکمی کا لولی پاپ دینے والے اب کہاں ہیںآئیں اور قوم کو درپیش مشکلات کا مدوا کریں۔
پاکستان کو سیاسی چال بازیوں کا شکار نہ کیا جائے:عبدالجبار ایڈووکیٹ
Feb 19, 2024