لاہور (نیوز رپورٹر) تاجر میاں متین نے کہا ہے کہ اس وقت ہارنے والے الیکشن قبول نہیں کر رہے اور جیتنے والے دست و گریبان ہیں اور نہ کسی کے پاس اکثریت ہے کہ مضبوط حکومت بنا سکیں۔ الیکشن ملتوی کرنے کی جو قرارداد سینٹ میں پیش ہوئی تھی اس پر عمل ہو جاتا تو بہتر تھا۔ آرمی ہمیشہ قربانیاں دیتی آرہی ہے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا حل رکھتی ہے۔