کمشنر راولپنڈی کا استعفے،بے جماعتی گروہ کو شور شرابے کے سوا حاصل وصول کچھ نہیں ہونا:عثمان ملک 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے استعفے میں اپنی فتح ڈھونڈنے والے بے جماعتی گروہ کو شور شرابے کے سوا حاصل وصول کچھ نہیں ہونا۔ پانی کی پیالی میں طوفان پیدا کرنے کی سازش کرنیوالوں کا مکروہ چہرہ جلد عوام کے سامنے آ جائیگا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اگلے 24 سے 48گھنٹوں میں مرکز،پنجاب اور بلوچستان میں مستحکم حکومتیں بنانے کے فارمولے کو حتمی شکل دیدیں گی۔ بے جماعتی گروہ اپنی فکر کرے ۔

ای پیپر دی نیشن