عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و مدرسہ دارمصطفی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ختم نبوت سیمینار  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و مدرسہ دارمصطفی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ختم نبوت سیمینار مقامی شادی ہال باگڑیاں لاہور میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے امیر مولانا نورمحمدہزاروی، مولانا مفتی محمدعفان، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،مدرسہ دارمصطفی کے پرنسپل  مولانامولانا محمداعظم انبالوی، مولانا مفتی محمدآصف انبالوی، مولاناپروفیسر مفتی محمدنوید لاہوری، مولانا محمدمہتاب فاروق، حافظ محمدادریس، مولانا عبدالحمید، حافظ محمدعادل نے شرکت کی۔ علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔ دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔ قادیانیت اور صیہونیت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ قوم قادیانیوں کی سہولت کاری کرنیوالوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔مولانا نورمحمدہزاروی نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔مولانا مفتی عفان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن کی آواز ہے۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ امت مسلمہ کا 14 سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے ۔سیمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے۔سیمینار کے آخر میں مدرسہ دارمصطفی باگڑیاں سے فاروغ ہونیوالے طلباء کی دستاربندی کی گئی اور انکو انعامات اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن