لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک میں استحکام کیلئے قرآن وسنت کا نفاذ ضروری ہے۔ قوم کو اسلامی نظام ہی ترقی کی طرف لے جائے گا۔ انتخابات نے قوم کو انتشار میں مبتلا کردیا ہے ۔یہ بات جامعہ اہلحدیث لاہور کی سالانہ تقریب بخاری وعظمت صحابہؓ واہل بیتؓ کانفرنس چوک دالگراں لاہور میں منعقد ہو ئی جس میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر پروفیسر عبد المجید مولانا منظور احمد قاری عبد الرحیم کلیم مولانا یوسف پسروری و دیگر علمائے کرام خطاب کیا۔