ریاض (آئی ا ین پی )غیر ملکی سیاحتی اور ذاتی کشتیوں کے علاوہ کروز کو سعودی عرب داخلے کی اجازت دی ہوگی۔ نئے فیصلے کے تحت غیر ملکی بحری جہاز، یاٹ، کروز، کشتیاں، کرافٹ، تفریحی آبدوز وغیرہ کو بھی 180 دن کے لیے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔متعلقہ ادارے نے اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سمندر سے گزرنے والے سیاحوں کو جن کے جہازں پر غیر ملکی پرچم لہرا رہا ہو انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزاجاری کیا جائے گا۔محکمہ زکا، ٹیکس اور کسٹم نے کہا ہے کہ علاقائی سمندر سے گزرنے والی سیاحتی کشتیوں کے مسافروں کو ویزہ جاری کرنے کے لیے مقامی ایجنٹ کی ضرورت ہوگی۔
غیر ملکی سیاحتی کشتیوں اور کروز کو سعودری عرب میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی
Feb 19, 2024