تہران(این این آئی)ایران میں ایک شخص نے اہلِ خانہ سمیت 12 رشے داروں کو قتل کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 12 افراد کے قتل کا واقعہ کرمان میں پیش آیا۔30 سالہ شخص نے والد، بھائی اور دیگر رشتے داروں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔مقتولین میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعد ازاں سیکیوٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔