تل ابیب (این این آئی)وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے قبل از وقت انتخابات منعقد کروانے کا خیال مسترد کر دیا ہے جبکہ ہزاروں اسرائیلی تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے کے لیے جمع ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین ایک بار پھر تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جن کا طے کردہ وقت 2026 ء ہے۔سر پر اسرائیلی پرچم لپیٹے ہوئے ایک مظاہر نے کہاکہ میں حکومت سے کہنا چاہوں گا کہ آپ نے اپنا وقت لے لیا، آپ نے وہ سب کچھ برباد کر دیا جو آپ کر سکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ یہ تمام چیزیں درست کریں، تمام برے کام جو آپ نے کیے ہیں۔