منڈی بہاؤالدین کے نوجوان  نے خودکشی کر لی

منڈی بہاؤالدین (نمائندہ نوائے وقت) 26 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ وجہ معلوم نہ ہو سکی، تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ بار موسیٰ کا رہائشی محمد بلال گھر میں اکیلا تھا، گلے میں پھندہ ڈال کر چھت کے گاڈر سے لٹک گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ نماز جنازہ کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن