برآمدات کے فرو غ کیلئے دنیا میں بدلتے رجحانات کی پیروی ناگزیر ، اعجازالرحمان 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجازالرحمان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فرو غ کیلئے دنیا میں بدلتے ہوئے رجحانات کی پیروی ناگزیر ہے ،حکومت برآمدی مصنوعات کی تشہیر کیلئے الگ سے ادارہ قائم کرے اور اسے ریسرچ کا کام بھی سونپا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف خطوں میں بسنے والوں کے رجحان سے آگاہی، پاکستانی مصنوعات کی مختلف ممالک کی منڈیوںتک رسائی اورخاص طور پر مصنوعات کی تشہیراور مارکیٹنگ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرے۔

ای پیپر دی نیشن