پیر پگاڑا کا کسی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے،جی ڈی اے ترجمان  

کراچی(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا سوشل میڈیا کا کوئی اکائونٹ استعمال نہیں کرتے۔ترجمان جی ڈی اے نے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیرپگاڑا کے فیس بک ٹوئٹر اکائونٹ کی تردید کردی۔اس حوالے سے جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایاکہ پیر پگاڑا کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں ہے، پیرپگاڑا اینڈرائڈ موبائل فون ہی استعمال نہیں کرتے، سازشی اور جعلساز گروہ سے ہوشیار رہیں۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرپگارا نے اپنے نام سے بھی کسی کو سوشل میڈیا اکائونٹ بنانے کی اجازت نہیں دی۔ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ پیرپگارا کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکائونٹ جعلی ہیں فالو نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن