سیالکوٹ‘ ڈسکہ ‘سرگودھا‘ پشاور ‘بھکر‘فیروز والہ( نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت‘ نیٹ نیوز ) سیالکوٹ کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد‘ پشاورقبائلی ضلع مہمندکار اوربس تصادم میں پانچ افراد بھکر حادثے میں 2افرا د جاں بحق ہوگئے اور3 شدید زخمی بھی ہوگئے ‘مریدکے گزشتہ حادثے کی زخمی خاتون بھی جان کی بازی ہار گئی اور مریدکے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی اور سپرد خاک کردیا ‘ ڈسکہ تھانہ صدر کی حدود آدمکے اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق کار سوار 5 کزنز شادی سے فارغ ہوکر سمبڑیال جارہے تھے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور دکان جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 4 کار بلال، انس، اعماز اور دانش موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ احسن دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے دانش کی چند روز بعد شادی ہونا تھی۔قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ قیوم آباد میں بس اور موٹر کار کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کے مطابق ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈی آر ٹیم نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حضرت عمر ولد نور گل عمر 45 سال، لال باچا ولد فیندا گل عمر 50 سال، جامداد ولد فاتح خان عمر 54 سال، سید الرحمان ولد فضل الرحمن عمر 45 سال، (ر) بی بی جبکہ زخمیوں میں وحید گل ولد ہمیش گل سکنہ سوران شامل ہیں۔ گڈولہ ریلوئے پھاٹک دریاخان روڈ پر بے قابو ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، ایمبولینس میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں غلام ‘ فخر جبکہ شدید زخمیوں میں نجف علی ‘ خادم اور 3 عنصر زخمی ہیں۔