لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں جاوید کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 40 ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں منیر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 70 ہزار روپے‘ زیورات اور موبائل فون، لوئر مال میں اسد سے 2لاکھ17ہزار روپے، باغبانپورہ میں امین سے ایک لاکھ 30 ہزارروپے‘ موبائل فون، ساندہ میں حمزہ سے گن پوائنٹ پر42ہزار روپے‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں رمضان سے 34 ہزار روپے‘ موبائل فون، گلشن اقبال میں ریاض سے22 ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں زاہد سے6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے سندر اور برکی سے 2گاڑیاں، شاہدرہ سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ،شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
متعدد وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم‘ 2 کاریں‘ 9 موٹر سائیکل چوری
Feb 19, 2024