مجھے پی ٹی آئی نہیں چھوڑنی چاہئے تھی، سیاست میں واپس آسکتا ہوں: عمران اسماعیل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، غلط فیصلہ کہیں یا کمزوری جو بھی ہے اب یہی صورتحال ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، نہ استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ جب آئی پی پی بنی ہمیں دعوت دی گئی تھی، دوستوں کی مدد کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد بہت سارے لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑی، کسی نے دباؤ میں تو کسی نے مرضی سے چھوڑا تو کسی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سیاست سے علیحدگی کو ترجیح دی۔ پی ٹی آئی کو چھوڑنا میرے دل کا فیصلہ نہیں تھا، دماغ کا تھا، میں تحریک انصاف بنانے والوں میں سے ہوں اور اِس وقت میں کسی سیاسی جماعت میں فعال نہیں، اس وقت ریٹائرڈ ہرٹ ہوں، ریٹائرڈ نہیں، سیاست میں واپس آ سکتا ہوں۔ 9 مئی کے جو بھی ذمہ داران ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 9مئی واقعے پر کئی معصوم لوگ پکڑے گئے۔

ای پیپر دی نیشن