کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہئے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی طرف سے لگائے الزامات کی فی الفور مکمل چھان بین ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کیا ہی اچھا ہو  2018ء کے الیکشن میں دھاندلی سے وزارت عظمیٰ اور دیگر صوبوں میں وزارتیں انجوائے کرنے والوں کا ضمیر جاگ جائے اور وہ تمام پس پردہ حقائق عوام کے سامنے لے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جمہوریت کے چیمپیئن بننے والوں کو غیر جمہوری کھیل کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے قوم سے معافی مانگنی ہوگی اور کسی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے دوران حکمرانی لی گئیں مراعات اختیارات سمیت قومی خزانے کو پہنچائے گئے نقصانات، تمام رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کروانا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...